ہم بحمدہ تعالی 2016 سے سکالرشپ پروسیس پر کام کر رہے ہیں، جن میں مکمل رہنمائی، مطلوبہ کاغذات میں سہولت کاری، سفارشی لیٹرز، رجسٹریشن پروسیس اور کاغذات کا معتمد عربی ترجمہ کرنا، اور سکالرشپ ملنے کے بعد سرکاری و سعودی ویریفیکشن میں مکمل رہنمائی کرنا شامل ہے۔
شارجہ سکالرشپ جاری ہیں، آخری تاریخ 15 جولائی 2026
سعودی سکالرشپ جاری ہیں، تاریخ 15 اپریل تا 15 مئی 2026
آج کے دور میں ہر پاکستانی طالب علم اور والدین اس فکر میں مبتلا ہیں کہ ملک کے موجودہ تعلیمی اور معاشی حالات میں ایک عام ڈگری حاصل کرنے کے بعد مستقبل کیا ہوگا؟ جہاں ایک طرف روزگار کے مواقع محدود اور مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، وہاں دوسری طرف کسی معیاری یونیورسٹی کی لاکھوں روپے فیس ادا کرنا ایک متوسط گھرانے کے لیے خواب بن کر رہ گیا ہے۔
ایسے میں عالمی سطح کی اسکالرشپس محض ایک مالی امداد نہیں، بلکہ ایک ایسی روشنی کی کرن ہیں جو غریب اور متوسط طبقے کے باصلاحیت طلبہ کے لیے "بغیر طبقاتی تفریق" کے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیتی ہیں۔
اگر ہم حقیقت پسندانہ نظر ڈالیں تو دنیا کی ٹاپ 100 یا 500 یونیورسٹیوں کی فہرست میں ہمارے مقامی اداروں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ عالمی سطح پر تعلیمی معیار صرف نصاب تک محدود نہیں، بلکہ وہاں کی جدید لیبارٹریز، عالمی معیار کی تحقیق (Research) اور صنعتوں کے ساتھ ان کا براہِ راست تعلق طالب علم کو ایک عام ڈگری ہولڈر کے بجائے ایک "گلوبل پروفیشنل" بنا دیتا ہے۔
پاکستانی تعلیمی نظام اکثر روایتی علم تک محدود رہتا ہے، جبکہ بین الاقوامی اسکالرشپس کے ذریعے آپ کو وہ ایکسپوژر ملتا ہے جو آپ کی سوچ اور کیریئر کو عالمی رخ دیتا ہے۔
ان ہائی لیول اسکالرشپس کی سب سے بڑی خوبی ان کا "بغیر طبقاتی نظام" ہونا ہے۔
صرف میرٹ کی حکمرانی: یہاں کسی امیر کا بیٹا اپنی دولت کے بلبوتے پر وہ مقام حاصل نہیں کر سکتا جو ایک محنتی اور باصلاحیت طالب علم اپنی قابلیت سے حاصل کرتا ہے۔
تعلیم کی مفت فراہمی: یہ وظائف ٹیوشن فیس، رہائش، کھانا، میڈیکل اور ہوائی ٹکٹ تک کے اخراجات خود اٹھاتے ہیں، تاکہ طالب علم معاشی فکر سے آزاد ہو کر صرف اپنی ترقی پر توجہ دے سکے۔
اعلیٰ معیارِ زندگی: ایک متوسط طبقے کا نوجوان جب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں جا کر تعلیم حاصل کرتا ہے، تو اسے وہ تمام سہولیات میسر ہوتی ہیں جو یہاں صرف اشرافیہ کو حاصل ہیں۔
دنیا کی کسی بھی نامور اسکالرشپ سے حاصل کردہ ڈگری صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ عالمی مارکیٹ میں آپ کی کامیابی کی کنجی ہے۔
گلوبل نیٹ ورکنگ: آپ کا مقابلہ دنیا بھر کے ذہین ترین دماغوں سے ہوتا ہے، جس سے آپ کے تعلقات بین الاقوامی سطح پر بنتے ہیں۔
پروفیشنل ویلیو: بین الاقوامی سطح پر قیام اور تعلیم آپ کے پاسپورٹ اور پروفائل کی قدر (Worth) میں اتنا اضافہ کر دیتی ہے کہ بڑے بڑے عالمی ادارے آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
مستقبل کی ضمانت: یہ راستہ آپ کو معاشی بدحالی کے چکر سے نکال کر ایک مستحکم اور روشن مستقبل کی طرف لے جاتا ہے۔
نتیجہ فکر:
بیرونی اسکالرشپ صرف ایک تعلیمی سفر نہیں ہے، بلکہ یہ غربت اور متوسط طبقے کی مجبوریاں ختم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ یہ ان والدین کے لیے امید کی نوید ہے جو اپنے بچوں کی آنکھوں میں بڑے خواب تو دیکھتے ہیں مگر جیب میں وسائل نہیں رکھتے۔ اگر آپ کے پاس ٹیلنٹ ہے، تو دنیا کی بہترین تعلیم آپ کا حق ہے اور یہ اسکالرشپس اس حق کے حصول کا واحد ذریعہ ہیں۔
ہم بحمدہ تعالی 2016 سے سعودی سکالرشپ پر رجسٹریشن، عربی تراجم کا کام کر رہے تھے جن میں تین درجن سے زائد طلبہ کو ہمارے رجسٹریشن کے باعث سکالرشپ نصیب ہوئی جن میں کافی احباب وہاں سے اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان واپس آچکے ہیں جبکہ متعدد ابھی بھی وہاں زیر تعلیم ہیں۔
سعودی سکالرشپ میں پہلے چند منتخب جامعات میں سکالرشپ دستیاب تھی جبکہ اب یہ سلسلہ مزید بڑھ کر تقریبا 30 جامعات اور 100 سے زائد فیلڈز میں سکالرشپ دی جا رہی ہے۔
سعودی عرب سے دینی، مذہبی، روحانی دلچسپی کے باعث ہم نے خود کو ارادتا انہی کی خدمات میں قید رکھا ہوا تھا اور فقط سعودی عرب کے سکالرشپ پر ہی کام کر رہے تھے مگر احباب کے بار بار اصرار نے کہ ’’ایسا کوئی باقی مصدقہ (authentic) معلومات پر مشتمل معیاری پلیٹ فارم نہیں ہے، آپ کو اس پر کام کرنا چاہئے‘‘
اس کے بعد ہماری جستجو سے معلوم ہوا کہ سعودی سکالرشپ پر بھی کوئی باقاعدہ ایسا خاص پلیٹ فارم پاکستان میں نہیں ہے بلکہ ہمارے ارگرد ایسے دیگر پلیٹ فارمز کی اکثریت پائی جو ہماری ہی انفارمیشن کو کاپی پیسٹ کرتے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کر رہے ہیں، لہذا ہم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دیگر خلیج ممالک پر بھی اپنا کام شروع کردیا ہے۔ چونکہ ہماری صد فیصد کوشش ہوتی ہے کہ صد فیصد صحیح معلومات مہیا کریں اس لیئے ہمیں معلومات کی فراہمی میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے جس پر پیشگی معذرت کرتے ہیں۔ البتہ شارجہ کی معروف یونی ورسٹی میں ہمارا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر خلیج ممالک کے ساتھ ساتھ باقی سکالرشپ پر بھی ہم وقتا فوقتا اپنی خدمات کا دائرہ بڑھائیں گے۔ ان شاءاللہ
نوٹ: ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔۔! اگر کوئی شخص، ادارہ ہمارے معلومات کو کاپی کرکے کسی کی رہنمائی کرتا ہے تو ہمیں ایسے عمل پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم قلبی طور پر مکمل مطمئن ہیں اور تمام احباب کو ہماری جانب سے مکمل اجازت ہے کہ وہ ہماری معلومات کی ہوبہو کاپی کرکے عوام الناس کی مکمل رہنمائی کر سکتے ہیں۔
ہم بری زمہ ہیں: البتہ اگر کوئی فرد، ادارہ ہماری معلومات کو لیکر کسی بھی طرح جعل سازی، دھوکہ، فراڈ کرتا ہے تو ہم ایسی تمام حرکات مذمومہ سے بری زمہ ہیں۔
ہم خلیج ممالک و یورپی سکالرشپس پر جامع کام کر رہے ہیں، عنقریب تمام سکالرشپس پر اپنی خدمات کو آپ کے سامنے پیش کرینگے۔ ان شاءاللہ
ہمارا تجربہ اور کامیابی کا سفر
ہم سال 2016 سے اسکالرشپ رجسٹریشن اور عربی تراجم کی سہولیات نہایت دیانت داری کے ساتھ فراہم کر رہے ہیں۔ گذشتہ سالوں کے اس سفر میں ہماری رہنمائی اور پروفیشنل طریقے سے کی گئی رجسٹریشن کے نتیجے میں اب تک سعودی عرب کی بڑی اور عالمی سطح پر مشہور یونیورسٹیز میں تقریباً تین درجن (36 سے زائد) طلبہ مکمل اسکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
ہماری کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ ان میں سے کئی نوجوان اپنی تعلیم مکمل کر کے وطن واپس آ چکے ہیں اور باعزت طریقے سے اپنا کیریئر بنا رہے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد اب بھی وہاں کے بہترین تعلیمی ماحول میں زیرِ تعلیم ہے اور اپنے روشن مستقبل کی بنیادیں مضبوط کر رہی ہے۔
ہماری پالیسی
سچائی اور شفافیت ہمارا منشور ہے: ہم یہ بات واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا کام آپ کی درست رہنمائی، دستاویزات کی تیاری اور اسکالرشپ کے لیے پیشہ ورانہ طریقے سے معاون بننا ہے، نہ کہ ہم کامیابی کے ضامن ہیں۔ ہم سچائی اور دیانت داری پر یقین رکھتے ہیں، چرب زبانی اور جھوٹے وعدوں پر نہیں۔
رجسٹریشن کی ضمانت:
ہم اللہ کی توفیق سے اس بات کی مکمل ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کا رجسٹریشن پروسیس سو فیصد (100%) درست اور تکنیکی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ العزیز
سلیکشن کی کوئی گارنٹی نہیں:
رجسٹریشن درست ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اسکالرشپ لازمی لگ جائے گی۔ ہم ایسی کوئی جھوٹی گارنٹی نہیں دیتے کہ ہماری رجسٹریشن کے بعد آپ کا انتخاب لازمی ہوگا۔
خدمات کا معاوضہ: ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے مدرسہ میں دی جانے والی تعلیم کے علاوہ ہماری تمام پیشہ ورانہ خدمات (اسکالرشپ رجسٹریشن، تراجم اور مشاورت) بلا معاوضہ نہیں ہیں۔ ان خدمات پر آنے والے وقت اور وسائل کی بنیاد پر ایک مناسب فیس لی جاتی ہے، تاکہ کام کے معیار اور سچائی کو برقرار رکھا جا سکے۔ لہٰذا کسی بھی سروس کے حصول سے قبل فیس کی ادائیگی کے حوالے سے اتفاقِ رائے ضروری ہے۔
ہماری پالیسی:
اگر آپ ہماری تمام پالیسی سے مکمل متفق ہیں اور ہم سے اپنی رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تو ویب سائیٹ میں دیئے گئے ہمارے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کریں
ہماری پالیسی، اہم تنبیہ اور ضروری وضاحت
جعلسازوں سے ہوشیار: اگر کوئی بھی شخص یا ادارہ آپ کو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ آپ کو "لازمی" اسکالرشپ لگوا کر دے گا، تو خبردار رہیں! وہ آپ سے صریح جھوٹ بول رہا ہے اور آپ کو دھوکہ دے رہا ہے۔
کچھ ایسے ممالک جن کا شمار پسماندہ خطوں میں ہوتا ہے یا جو تعلیمی لحاظ سے عالمی سطح پر غیر معروف ہیں، وہاں عموماً کوئی بھی طالب علم جانا پسند نہیں کرتا۔ دھوکہ دہی کرنے والے افراد اکثر ایسے ہی گمنام ممالک یا غیر معیاری اداروں کی مثالیں دے کر آپ کو "کنفرم اسکالرشپ" کی جھوٹی نوید سناتے ہیں اور بھاری رقوم بٹور لیتے ہیں۔
ہماری گزارش: آج کے دور میں ہر شخص باشعور ہے۔ کسی بھی ایسے فرد کی بات پر یقین کرنے سے پہلے، اس ملک کی تعلیمی تاریخ، وہاں کے حالات اور ڈگری کی عالمی حیثیت (Ranking) ضرور چیک کریں۔ محض "باہر جانے" کے شوق میں کسی غیر معروف جگہ کا انتخاب اور رقم کی فراہمی آپ کے لیے نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ آپ کو شدید مالی نقصان سے بھی دوچار کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں، ایک معیاری اسکالرشپ ہمیشہ آپ کی قابلیت اور متعلقہ ملک کے شفاف میرٹ پر منحصر ہوتی ہے، کسی ایجنٹ کے "کنفرم" وعدے پر نہیں۔
انتخابی عمل کی حقیقت: اسکالرشپ کے حصول میں ہر ملک کا ایک مخصوص کوٹہ ہوتا ہے (بالخصوص سعودی عرب میں)، جبکہ وہاں اپلائی کرنے والے امیدوار لاکھوں کی تعداد میں ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے بعض اوقات تمام معلومات اور ریکارڈ درست ہونے کے باوجود، یونیورسٹیاں رجسٹریشن کو موخر (Delay) یا منسوخ (Cancel) کر سکتی ہیں۔