ہمارے معاشرے میں ایک ایسا دور بھی گزرا جب دینی تعلیم کو نظر انداز کر دیا گیا اور اس کی جگہ عصری تعلیم کو غیر معمولی اہمیت دی جانے لگی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بہت سے لوگ دینی علوم سے محروم رہ گئے، یہاں تک کہ کچھ افراد ناظرہ قرآنِ مجید پڑھنے سے بھی دور ہو گئے۔ لیکن وقت کے ساتھ جب لوگوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ کیا تو انہیں احساس ہوا کہ دینی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کس قدر زیادہ ہے۔ ایسے حالات میں وقتی یا غیر منظم کوششوں کے بجائے ایک باقاعدہ، منظم اور معیاری نظامِ تعلیم کی اشد ضرورت محسوس ہوئی۔اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے سن 2016 سے ایک منظم تعلیمی نظام کا آغاز کیا، جس کے تحت ہم دینی علوم کے تمام شعبہ جات میں عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ، معیاری اور
جامع تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
یہ ادارہ ان تمام افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو کسی بھی وجہ سے پہلے تعلیم حاصل نہیں کر سکے یا دینی تعلیم سے دور رہ گئے۔ اب ہر عمر کے افراد کے لیے یہ موقع موجود ہے کہ وہ دوبارہ علمِ دین سے جڑ سکیں، اپنی دینی و اخلاقی اصلاح کر سکیں اور ایک بہتر عملی زندگی کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ تعلیم کا یہ سفر کبھی بھی دیر نہیں کرتا، بس نیت اور ارادہ مضبوط ہونا چاہیے۔
جی ہاں، صوبہ سندھ شہید بینظیر آباد میں ہمارا مدرسہ بنام جامعہ تعلیم القرآن و السنۃ موجود ہے جہاں تحفیظ القرآن، درس نظامی کا چھ سالہ کورس بلکل مفت کرایا جاتا ہے، جہاں نا صرف تعلیم بلکہ مسافر طلبہ کے لیئے رہائش، طعام اور عصری علوم میں ایک مڈل سکول کا بلکل مفت نظام موجود ہے۔ مزید تفصیلات ہمارے مدرسہ مینو میں ملاحضہ فرمائیں
ہم نے اپنے آن لائن کلاسز کو عوام الناس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دو بنیادی گروپس میں تقسیم کیا ہے
دینی علوم (Islamic Studies)
یہ پروگرام اُن افراد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو دنیاوی تعلیم میں تو مہارت رکھتے ہیں، لیکن دینی علوم میں کمزور ہیں یا بنیادی دینی تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں۔
اس گروپ کے تحت ہم نے دینی علوم کے تمام اہم شعبہ جات میں منظم اور معیاری کلاسز فراہم کی ہیں تاکہ طلبہ اپنے عقیدے، عبادات اور دینی فہم کو مضبوط بنا سکیں۔
شعبہ جات
حفظ و ناظرہ قرآن مجید
یومیہ عبادات، دعائیں، تسبیحات
ترجمۃ قرآن
تفسیر قرآن
قرآنک عربی
علوم قرآن
حدیث شریف
علوم حدیث
اصول حدیث
سیرت نبوی
سیرت صحابہ
اسلامی تاریخ
عصری علوم (Modern / Contemporary Studies)
یہ پروگرام اُن دینی طلبہ، علماء اور حفاظ کرام کے لیے ہے جو دینی تعلیم سے وابستہ ہونے کے باوجود عصری اور دنیاوی تعلیم میں مہارت نہیں رکھتے۔
چونکہ موجودہ دور میں عصری تعلیم ایک فرد کی عملی زندگی، روزگار اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ہم نے اس حصے میں بھی ایک جامع اور منظم نظامِ تعلیم فراہم کیا ہے۔
اس میں خاص طور انگلش زبان، ریاضی، معاشرتی علوم شامل ہیں۔ یہ وہ بنیادی مضامین ہیں جو روزمرہ زندگی اور عملی دنیا میں ہر فرد کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
دینی نصاب تعلیم
ہم دینی علوم میں سعودی نصاب تعلیم (سلیبس) کو ترجیح دیتے ہیں۔ جبکہ کتب احادیث میں عربی امہات الکتب اور تفسیر و تشریح قرآن مجید میں تمام مکاتب فکر کی کتب سے رہنمائی لیتے ہیں۔
عصری نصاب تعلیم (دنیاوی علوم)
ہم ابتدائی لیول پر گورنمنٹ پاکستان کے سلیبس کو بنیاد بناتے ہیں جبکہ ایڈوانس لیول پر آکسفورڈ، ہارڈوڈ یونیوسٹی کے نظام معیار بناتے ہیں۔
فزیکل، آف لائن کلاسز بلکل مفت (free)
تمام فزیکل کلاسز ہمارے مدرسہ میں مکمل مفت پڑھائے جاتے ہیں۔ جس کی کسی بھی طبقہ سے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔
آن لائن کلاسز (paid)
چونکہ ہماری کلاسز انٹرنیشنل لیول کے معیار پر ہوتے ہیں، اور ہم تقریبا انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کو ہی پڑھاتے ہیں، اس لیئے ہم نے آن لائن کورسز کی فیس بھی بسنت دیگر لوکل معلمین کے زیادہ رکھی ہوئی ہے۔
ہمارا کام انٹرنیشنل ہے تو اردو میں ویب سائیٹ کی وجہہ؟
ہماری خدمات بنیادی طور پر انٹرنیشنل سطح پر فراہم کی جا رہی ہیں اور مختلف تعلیمی پورٹلز پر ہماری موجودگی پہلے سے موجود ہے۔ تاہم اردو زبان میں ویب سائٹ بنانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ ہمارے بہت سے اردو دان طلبہ انگلش زبان سے مکمل طور پر واقف نہیں ہیں، جس کی وجہ سے انہیں معلومات حاصل کرنے میں مشکلات اور بار بار سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اردو زبان میں ایک جامع اور آسان فہم تعلیمی پلیٹ فارم تیار کیا جائے، تاکہ پاکستانی اور اردو بولنے والے طلبہ کو تمام معلومات ایک ہی جگہ پر آسان انداز میں دستیاب ہوں۔ اردو ویب سائٹ کی تکمیل کے بعد ان شاءاللہ اسی مواد کو مزید بہتر اور منظم انداز میں انگریزی زبان میں بھی پیش کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ