جی نہیں، اسکالرشپ کی منظوری یا عدم منظوری کا حتمی اختیار صرف متعلقہ یونیورسٹی یا تعلیمی ادارے کے پاس ہوتا ہے۔ ہم ایسا کوئی دعویٰ یا اعلان نہیں کرتے۔ ہمارا کام اپنے 10 سالہ وسیع تجربے اور مہارت کی بنیاد پر آپ کی فائل، دستاویزات اور درخواست کو اس طرح تیار کرنا ہے جس سے آپ کے اسکالرشپ حاصل کرنے کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جائیں۔
تمام بنیادی سہولیات فری ہیں۔
ایئر ٹکٹ، ویزہ
میڈیکل
رہائش اور کھانا پینا
تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ
اچھی کارکردگی دکھانے پر نقد انعامات
برائے مہربانی، ہماری ویب سائیٹ پر متحدہ عرب امارات مینیو سرچ کریں وہاں تمام مطلوبہ کاغذات دستیاب ہیں۔
جی بالکل! جامعہ القاسمیہ میں طالبات (Females) کے لیے بھی اسکالرشپ کے مساوی مواقع موجود ہیں۔ یونیورسٹی کے اندر طالبات کے لیے بالکل محفوظ اور علیحدہ ہاسٹل (Female Dormitory) کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
جی ہاں، وفاق المدارس کی "الخاصہ" یا "العالیہ" کی اسناد (جنہیں IBCC یا HEC سے انٹر کے مساوی تسلیم کیا گیا ہو) جامعہ القاسمیہ میں داخلے کے لیے بالکل قابلِ قبول ہیں۔ ہماری ٹیم ان اسناد کی پروفیشنل اسکریننگ اور عربی پروسیسنگ میں مکمل مہارت رکھتی ہے۔
عالمی سطح پر رائج سروسز اور کنسلٹنسی قوانین کے مطابق، ہماری فیس ایڈوانس پے منٹ کی بنیاد پر لی جاتی ہے۔ اسکالرشپ کی درخواست دینے کا عمل ایک طویل اور محنت طلب پروسیس ہے جس میں پہلے دن ہی سے ہماری ٹیم آپ کی فائل تیار کرنے پر اپنے وسائل اور وقت صرف کرتی ہے۔ اسی لیے، سروسز کے باقاعدہ آغاز اور پروفیشنل معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فیس ایڈوانس وصول کی جاتی ہے۔
جی بالکل! بہت سی ایسی دپارٹمنٹس دستیاب ہیں جن میں IELTS یا کسی دوسرے انگلش ٹیسٹ کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے:
اسلامی اور عربی علوم: وہ تمام شعبہ جات (جیسے اسلامک اسٹڈیز، عربی لٹریچر وغیرہ) جن کا ذریعہ تعلیم عربی ہے، ان میں انگلش سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔
سائنسی اور دیگر علوم: بہت سی بین الاقوامی یونیورسٹیز ایسی بھی ہیں جہاں سائنسی یا دیگر جدید علوم کے لیے اپلائی کرتے وقت آئیلٹس لازمی نہیں ہوتا۔ ایسی یونیورسٹیز اسکالرشپ کی منظوری کے بعد طلبہ کے لیے ایک مختصر انگلش لینگویج کورس کرواتی ہیں تاکہ انہیں تعلیم کے دوران آسانی رہے۔
خلیجی ممالک کے لیے تعلیمی اسناد اور دستاویزات کی تصدیق IBCC / HEC اور MOFA (وزارتِ خارجہ) سے کروانا لازمی ہوتی ہے۔
تاہم، آپ کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ تصدیق اسکالرشپ ملنے کے بعد کا مرحلہ ہے۔ رجسٹریشن اور اپلائی کرنے کے ابتدائی پروسیس کے لیے آپ کو ابھی تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ اپنے موجودہ کاغذات کے ساتھ فوراً اپلائی کر سکتے ہیں۔ اسکالرشپ کنفرم ہونے کے بعد ہماری ٹیم تصدیق کے پورے طریقہ کار میں آپ کی مکمل رہنمائی کرے گی۔
جامعہ القاسمیہ میں درج ذیل پانچ بڑے شعبہ جات میں اسکالرشپ کے تحت داخلہ لیا جا سکتا ہے:
کلیۃ الشریعہ والدراسات الإسلامیہ (شریعت اینڈ اسلامک اسٹڈیز)
کلیۃ الآداب والعلوم الإنسانیہ (آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز)
کلیۃ الاقتصاد والإدارہ (اکنامکس اینڈ مینجمنٹ)
کلیۃ الاتصال (ماس کمیونیکیشن)
کلیۃ القرآن الکریم (قرآن مجید اور اس کے علوم)
ہر یونیورسٹی اور ملک کا اپنا الگ الگ شیڈیول ہوتا ہے، اپڈیٹ کے لیئے ہم سے جُڑے رہیں
جی ہاں، کم یا اوسط گریڈز کے ساتھ بھی اسکالرشپ حاصل کرنا ممکن ہے۔ مختلف ممالک اور یونیورسٹیز میں اہلیت کا معیار (Eligibility Criteria) الگ الگ ہوتا ہے، اور کئی جگہوں پر نمبرز کی شرط اتنی سخت نہیں ہوتی۔ ہماری ٹیم آپ کے موجودہ گریڈز کے مطابق بہترین آپشنز تلاش کرنے اور آپ کی درخواست کو مضبوط ترین بنا کر پیش کرنے میں مکمل مدد فراہم کرتی ہے۔