ہماری کوششوں سے سعودی عرب کی مختلف جامعات میں 3 درجن سے زائد طلبہ کی سکالرشپ لگ چکی ہے، جن میں سے کافی احباب اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس آ چکے ہیں جبکہ باقی وہاں زیر تعلیم ہیں۔
جی ہاں، ہم الحمدللہ تعالی گورنمنٹ پاکستان سے تصدیق شدہ ہیں۔
ہم ایک تجارتی ادارے سے پہلے خود کو اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ سمجھتے ہیں اور رزقِ حلال اور محنت کی کمائی پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف بزنس کرنا نہیں، بلکہ اس معاشرے کے ہونہار طلبہ کو بین الاقوامی تعلیم کے لیے درست اور سچی سمت دکھانا ہے۔
آپ کے اعتماد کے لیے ہم نے درج ذیل اصول وضع کیے ہیں:
سرکاری رجسٹریشن: ہمارا ادارہ قومی ریگولیٹری اتھارٹیز سے باقاعدہ رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہے۔
کامل شفافیت: ہم نے اپنی تمام پالیسیز، فیس اور حدود کو پہلے دن ہی سے بالکل واضح (Transparent) رکھا ہے تاکہ بعد میں کسی غلط فہمی کی گنجائش نہ رہے۔
10 سالہ ریکارڈ: گزشتہ ایک دہائی سے اس فیلڈ میں ہمارا بے داغ ریکارڈ اور سینکڑوں طلبہ کا اعتماد ہی ہماری دیانتداری کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
ہماری مکمل ماہر، تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔ جو ان تمام پروسیس کو چلاتی ہے۔
جی بلکل، ہم دفتری اوقات میں کسی بھی سوال کے جواب کے لیئے حاضر ہیں۔
کلائنٹس کی کثیر تعداد اور معاملات کی حساسیت کے پیشِ نظر، فون کالز یا عام پیغامات کے بجائے ای میل (Email) اور واٹس ایپ (WhatsApp) کو رابطے کا بنیادی ذریعہ بنایا گیا ہے۔
اس کا مقصد آپ کے قیمتی وقت کی بچت اور معاملات کو زیادہ منظم طریقے سے حل کرنا ہے۔ ہماری ٹیم کمپیوٹر سسٹمز پر آن لائن ہوتی ہے، اس لیے تحریری میسج موصول ہوتے ہی آپ کو ترجیحی بنیادوں پر جواب دیا جائے گا۔ فون کالز پر بروقت توجہ دینا ہمارے لیے ممکن نہیں ہوتا، جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ امید ہے کہ بہترین سروس کی فراہمی کے لیے آپ ہمارے اس طریقہ کار میں تعاون فرمائیں گے۔
ہماری ڈیجیٹل سروسز آپ کے لیے 24/7 دستیاب ہیں، اور آپ کسی بھی وقت ہمیں واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے اپنا پیغام ارسال کر سکتے ہیں۔
ہماری ٹیم پیغامات کی ترتیب کے مطابق جلد از جلد (Shortest possible time) آپ کو جواب فراہم کرنے کی پابند ہے۔
جتنا بروقت اور واضح جواب آپ کی جانب سے موصول ہوگا، اتنی ہی تیزی سے ہم آپ کے مسائل کے حل کی طرف بڑھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ ہر جمعہ کو ہماری ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، اس لیے جمعہ کے دن موصول ہونے والے پیغامات پر کارروائی اگلے ورکنگ ڈے پر کی جائے گی۔ ہمیں امید ہے کہ آپ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کی اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں گے۔
ہماری ویب سائیٹ کے خدمات مینیو میں OUR CHARGES پر جاکر تمام خدمات فیس دیکھ سکتے ہیں؟
جی ہاں بلکل، اگر آپ کسی بھی سبب کے باعث ہم سے اپنا کام نہیں کرواتے اور اپنی فیس واپس کرنے کا کہتے ہیں تو ہم تمام فیس بغیر کسی کٹوتی کے واپس کرنے کے مکمل پابند ہیں۔
اگر ہم مذکورہ مدت میں آپ کا کام نہیں کر پاتے تب بھی ہم مکمل فیس واپس کرنے کے پابند ہیں۔
البتہ ہم نے آپ کی اجازت سے کام شروع کردیا، اور مکمل کردیا تو ہم نے جتنا کام کردیا اس کی فیس واپس نہیں ہوگی باقی تمام فیس واپس ہوگی۔
اگر ہم نے مکمل کام کردیا تو ہم فیس واپس کرنے سے معذرت کرتے ہیں
ہم رزق حلال اور حقیقی محنت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ اس لیئے اپ کی فیس ہمارے پاس ایک امانت ہے
جیسے ہی ویب سائیٹ پر ہمارا فارم آپ پُر کرینگے، اور فیس کی ادائیگی کرینگے۔ ہم فورا آپ کا کام کرنے کے پابند ہونگے۔
جیسے ہی کوئی کسٹومر ہمارا فارم پر کرکے ادائیگی کرتا ہے تو ہم فورا خود اس سے رابطہ شروع کردیتے ہیں۔ اور کام کے آخر تک ان سے رابطہ میں رہتے ہیں۔
دنیا بدل چکی ہے، اور کام کرنے کے انداز بھی۔ ہم ایک ایسی سوچ کے علمبردار ہیں جہاں کارکردگی کا معیار عالیشان عمارتوں سے نہیں بلکہ فراہم کردہ نتائج سے ناپا جاتا ہے۔ 2016 سے ہم نے روایتی دفاتر کی روٹین کو خیرباد کہہ کر ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم اپنایا ہے۔ یہ محض ایک انتخاب نہیں، بلکہ ایک ایسی جدید سوچ ہے جو ہمیں روایتی دفتری رکاوٹوں سے آزاد کر کے صرف اور صرف آپ کے کام پر مرکوز رکھتی ہے۔
محدود نہیں، لامحدود:
ایک فزیکل دفتر صرف ایک گلی یا شہر تک محدود ہوتا ہے، جبکہ ہمارا ڈیجیٹل وجود ہمیں پاکستان سے لے کر عالمی سطح تک ہر لمحہ آپ کے لیے دستیاب رکھتا ہے۔ ہم آپ کے لیے وہاں موجود ہیں جہاں آپ ہمیں چاہتے ہیں، نہ کہ وہاں جہاں ہماری عمارت واقع ہو۔
وسائل کی صحیح سرمایہ کاری:
ہم نے اپنے وسائل کو بھاری بھرکم دفتری کرایوں اور دکھاوے کے فرنیچر پر خرچ کرنے کے بجائے جدید ترین ٹیکنالوجی، اعلیٰ درجے کے کمپیوٹرز،سافٹ ویئرز اور اپنی مہارت کو اپ گریڈ کرنے پر لگایا ہے۔ اس کا براہِ راست فائدہ ہمارے کلائنٹس کو ملتا ہے، جنہیں کم وقت میں وہ معیار ملتا ہے جو ایک روایتی دفتر کبھی نہیں دے سکتا۔
شفافیت اور رفتار:
روایتی دفتری ماحول کی سستی اور فائلوں کے انبار کے برعکس، ہمارا ڈیجیٹل نظام بے حد تیز اور شفاف ہے۔ یہاں ہر کام کا ریکارڈ محفوظ ہے اور ہر کمیونیکیشن براہِ راست ہے۔ ہمارا ایک دہائی پر محیط ریکارڈ ثابت کرتا ہے کہ اصل دفتر 'اعتبار' اور 'ڈیلیوری' ہوتا ہے، جو ہم نے ہر بار ثابت کیا ہے۔
ہم اس بات پر یقین کامل رکھتے ہیں کہ اعتبار 'معاہدے کی پاسداری' سے پیدا ہوتا ہے۔ جب آپ ہمارے ساتھ جڑتے ہیں، تو آپ کسی ایک فرد سے نہیں بلکہ ایک ایسے جدید اور مستحکم نظام سے جڑتے ہیں جو 2016 سے مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔
"ہمارا کام ہماری شناخت ہے، اور آپ کا اطمینان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ۔"
ہماری خدمات مندرجہ ذیل ہیں:
آن لائن کلاسز
ماہرانہ مشاورت (کنسلٹنسی)
سکالرشپ رجسٹریشن پروسیس
تمام تعلیمی و غیر تعلیمی کاغذات کا عربی ترجمہ
معادلہ برائے وفاق المدارس اسناد (برائے مدرسہ طلبہ)
حج و عمرہ پیکیجز
عمرہ بدل سروسز
واضح رہے کہ
سکالرشپ رجسٹریشن پروسیس کے متعلق ہمارا تمام کام آن لائن ہے۔ جہاں آپ کو اپنے کاغذات کے سکین SCAN کاپی ہمیں ارسال کرنی ہونگی۔
البتہ حج و عمرہ، معادلہ وفاق المدارس کے اسناد کے لیئے آپ کے اصل کاغذات چاہئے ہونگے۔
کسی بھی صارف کی نجی معلومات اور دستاویزات کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اولین اور حساس ترین معاملہ ہے۔ ہم کسٹمر کی رازداری (Privacy) کو برقرار رکھنا صرف ایک کاروباری اصول ہی نہیں، بلکہ عین شرعی احکامات کی پیروی اور اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
آپ کا ڈیٹا ہمارے پاس مکمل طور پر امانت ہوتا ہے۔ ہم ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کے تعلیمی کاغذات، پاسپورٹ یا کسی بھی ذاتی معلومات کو صرف اور صرف آپ کی متعلقہ یونیورسٹی کی رجسٹریشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے کسی بھی تیسرے فریق (Third Party) کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا۔ ہمارا ڈیجیٹل سسٹم کسٹمر ڈیٹا کو سو فیصد محفوظ رکھتا ہے۔
مارکیٹ میں روایتی کاروباری ایجنٹس اور ہمارے کام کرنے کے انداز میں واضح فرق ہے۔ ہم اس کام کو محض ایک کاروبار نہیں، بلکہ ایک علمی خدمت اور شرعی امانت سمجھتے ہیں۔ ہمارا انتخاب کرنے کی چند بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں:
حکومت سے قانونی طور پر منظور شدہ: ہمارا ادارہ قومی ریگولیٹری اتھارٹیز اور سرکاری اداروں سے باقاعدہ رجسٹرڈ اور قانونی طور پر منظور شدہ (Officially Registered & Verified) ہے۔ یہ منظوری ہمارے کسٹمرز کو یہ قانونی تحفظ اور ذہنی سکون دیتی ہے کہ ان کا وقت اور پیسہ ایک محفوظ اور مستند جگہ پر لگ رہا ہے۔
دیانتداری اور رزقِ حلال کا عزم: ہم سب سے پہلے اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور جوابدہ ہیں۔ ہم رزقِ حلال پر کامل یقین رکھتے ہیں، اسی لیے ہمارے ہاں کوئی جھوٹا دلاسا، خفیہ چارجز یا دھوکہ دہی نہیں ہوتی۔ جو سچ ہے، وہ پہلے دن ہی واضح کر دیا جاتا ہے۔
ایک دہائی کا تجربہ اور مہارت: بحمدہ تعالیٰ، ہمیں اس فیلڈ میں کام کرتے ہوئے 10 سال (ایک دہائی) سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ خلیجی ممالک (سعودی عرب اور یو اے ای) کی یونیورسٹیوں کے پورٹلز، ان کے پیچیدہ قوانین اور عربی دستاویزات کی پروسیسنگ پر ہمیں مکمل عبور حاصل ہے۔
کاغذات کی امانت اور رازداری: کسٹمر کا ڈیٹا اور اسناد ہمارے پاس ایک شرعی امانت ہوتی ہیں۔ ہمارے محفوظ اور منظور شدہ ڈیجیٹل سسٹم کی بدولت پاکستان اور دنیا بھر سے انٹرنیشنل کلائنٹس بغیر کسی خوف کے گھر بیٹھے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔
انڈور عربی ترجمہ (In-house Arabic Translation): خلیجی اسکالرشپس کے لیے تعلیمی اسناد کا مستند عربی ترجمہ بنیادی شرط ہے۔ ہم اپنے کسٹمرز کو بازاروں کے چکر کاٹنے کی زحمت نہیں دیتے، بلکہ ہماری ماہر ٹیم خود معیار کے مطابق یہ ترجمہ تیار کرتی ہے، جو ہماری سروس کا حصہ ہے۔
فیس ادائیگی لیئے آپ ویب سائیٹ مینیو our charges کو ملاحظہ فرمائیں۔