متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے قلب میں واقع جامعہ قاسمیہ (Al Qasimia University) اسلامی اقدار، جدید علوم اور ثقافتی ہم آہنگی کا ایک شاہکار سنگم ہے۔ شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے وژن کے تحت قائم یہ یونیورسٹی دنیا بھر کے ذہین طلبہ کو مکمل طور پر مفت (Fully Funded) اعلیٰ تعلیم فراہم کرتی ہے، جس میں ٹیوشن فیس، رہائش، ماہانہ وظیفہ اور طبی سہولیات شامل ہیں۔ یہاں کا پرشکوہ (شاندار) اسلامی طرزِ تعمیر، جدید ترین تعلیمی مراکز اور سو سے زائد ممالک کے طلبہ پر مشتمل کثیر الثقافتی ماحول اسے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں ممتاز کرتا ہے۔ جامعہ قاسمیہ شریعہ، معاشیات، قرآن پاک، ابلاغِ عامہ اور انسانی علوم میں عالمی معیار کا نصاب فراہم کرتی ہے تاکہ ایسے فارغ التحصیل افراد تیار کیے جا سکیں جو اعتدال پسندانہ اسلامی تعلیمات کے ساتھ جدید دنیا کی قیادت کر سکیں۔
مکمل اسکالرشپ: سکالرشپ کے لیئے منتخب ہونے والے طلبہ کی تمام تعلیمی اخراجات یونیورسٹی اول تا آخر خود برداشت کرتی ہے جس میں تعلیمی مواد، سلیبس، ٹیوشن فیس وغیرہ شامل ہیں۔
ماہانہ وظیفہ: تمام طلبہ کو ماہانہ نقد رقم دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی اخراجات پورے کر سکیں۔
کتب کی فراہمی: تعلیمی نصاب سے متعلق کتب یونیورسٹی فراہم کرتی ہے۔
ریسرچ سپورٹ: اعلیٰ درجے کی لائبریری اور ڈیجیٹل وسائل تک رسائی (برائے ماسٹرز)۔
تعلیمی راہنمائی: ریسرچ تھیسس کے لیے ماہر اساتذہ کی نگرانی (برائے ماسٹرز)۔
مفت رہائش: یونیورسٹی کی جانب سے شارجہ میں فرنشڈ رہائش (Hostel) فراہم کی جاتی ہے۔
ویزا اور اقامت: ویزا، میڈیکل ٹیسٹ اور ایمریٹس آئی ڈی کے تمام اخراجات اور قانونی کارروائی یونیورسٹی خود کرتی ہے۔
ہیلتھ انشورنس: تمام طلبہ کو علاج معالجے کے لیے طبی بیمہ (Health Insurance) دیا جاتا ہے۔
ہوائی (ائیر) ٹکٹ: بیرون ملک سے آنے والے طلبہ کو ڈگری کا 50% حصہ مکمل کرنے پر واپسی کا ٹکٹ اور تعلیم مکمل ہونے پر یک طرفہ ٹکٹ دیا جاتا ہے۔
ٹرانسپورٹ: ہاسٹل سے یونیورسٹی آنے جانے کے لیے مفت بس کی سہولت دی جاتی ہے۔
اعلیٰ معیار کا ماحول: متحدہ عرب امارات کے قوانین، رولز کے مطابق محفوظ اور پرسکون تعلیمی ماحول۔
کھیل اور تفریح: غیر تعلیمی سرگرمیوں میں جسمانی ورزش کے خاطر جمنازیم، فٹ بال، کرکیٹ اور مختلف کھیلوں کی سہولیات۔
عربی زبان کا کورس: جن طلبہ کی عربی کمزور ہو، انہیں ایک سال کا خصوصی تربیتی کورس کروایا جاتا ہے تاکہ وہ دیگر انٹرنیشنل طلبہ کے ساتھ اپنے بیچلرز کی تعلیم انتہائی بہتر انداز میں شروع کر سکیں۔
کمزور GPA : کمروز طلبہ بھی سکالرشپ حاصل کر سکیں اس لیئے یونیورسٹی کے جانب سے مقرر GPA کو انتہائی کم سطح پر رکھا گیا ہے۔ یعنی GPA 2.00 والے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل تمام امور یونیورسٹی میں سخت منع ہیں، اگر کوئی طالبعلم ان کی پاسداری نہیں کرتا تو وہ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کیئے بغیر نکالا جا سکتا ہے۔
کم جی پی اے (Low GPA): اگر آپ کا سمسٹر یا مجموعی اوسط (CGPA) 2.00 پوائنٹس سے کم ہو جائے تو اسکالرشپ کے ضوابط کے مطابق وظیفہ روکا یا کینسل کیا جا سکتا ہے۔
غیر حاضری: یونیورسٹی میں حاضری کا قانون انتہائی سخت ہے یہاں بغیر کسی معقول عذر کے کلاسز سے مسلسل غیر حاضر رہنا یا سمسٹر ڈراپ کرنا یا غیر حاضری کی شرح زیادہ ہونے سے بغیر کسی عذر کو قبول کیئے آپ کو یونیورسٹی سے نکالا جا سکتا ہے۔
مقرر کردہ تعلیمی دورانیہ: اگر آپ مقررہ وقت میں اپنی ڈگری مکمل نہیں کر پاتے یا عربی زبان کا تربیتی پروگرام ایک سال (زیادہ سے زیادہ دو سمسٹر) میں پاس نہیں کرتے۔ تو یونیورسٹی کے جانب آپ کو واپس بھیج دیا جائےگا۔
فقط پڑھائی پر توجہ: یونیورسٹی کی سب سے سخت شرط یہ ہے کہ طالب علم اپنے وقت کو مکمل طور پر پڑھائی کے لیئے وقف کردے اسی لیئے ہی وہ تمام اخراجات خود برداشت کرتی ہے یہ طالبعلم زیادہ سے زیادہ خود کو تعلیم پر فوکس رکھے۔
دورانِ تعلیم کام کرنا: یونیورسٹی سے باہر کسی بھی قسم کی ملازمت یا کام کرنا سخت ممنوع ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر اسکالرشپ فوری طور پر کینسل کر دی جاتی ہے۔ چاہے وہ جاب پارٹ ٹائم ہو یا فل ٹائم لہذا ایسی کسی بھی ایکٹوٹی سے دور رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
قوانین کی خلاف ورزی: یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق، متحدہ عرب امارات کے قوانین، یا معاشرتی اقدار کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث قرار پائے جانے والے طالبعلم کو فورا واپس بھیج دیا جائےگا یا وہاں کڑی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
بدنظمی: ہاسٹل یا یونیورسٹی کیمپس میں کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکت، لڑائی جھگڑا، یا ڈسپلن توڑنے پر آپ کی سکالرشپ کینسل ہو سکتی ہے۔
غلط معلومات: داخلے کے وقت جمع کرائی گئی اسناد یا دستاویزات کا جعلی یا غلط ثابت ہونے پر یونیورسٹی بیچ تعلیم میں آپ کو نکال سکتی ہے اور آئندہ کے لیئے آپ پر مکمل مستقل پابندی لگا سکتی ہے لہذا اپلائی کرتے وقت جعلی کاغذات، غلط انفارمیشن کے داخل کرنے کو گریز کریں
بغیر اجازت سفر: یونیورسٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک (UAE) چھوڑنا یا اپنے ملک واپس جانا ممنوع ہے۔ خلاف روزی کرنے پر آپ کا ویزا کینسل کیا جا سکتا ہے۔
وقت پر واپسی: اگر آپ چھٹی لے کر گئے ہیں اور مقررہ تاریخ پر واپس نہیں پہنچتے، تو آپ کا ویزا کینسل کیا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی کے اجازت کے بغیر اپنی اہلیہ کو UAE میں رہائش اختیار کروانا: یونیورسٹی صرف سنگل طلبہ کو رہائش فراہم کرتی ہے۔ اگر کوئی طالب علم دورانِ تعلیم شادی کر لیتا ہے، تو یونیورسٹی اس کی رہائش یا فیملی کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی اور اگر آپ یونیورسٹی کے اجازت کے بغیر کسی بھی طریقہ سے دوران تعلیم اپنی اہلیہ کو UAE میں لیکر آتے ہیں تو آپ کے خلاف تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے یا آپ کی تعلیمی سفر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
ہاسٹل کے باہر رہائش: اسکالرشپ ہولڈر کے لیے یونیورسٹی کی فراہم کردہ رہائش میں رہنا لازمی ہے (جب تک کہ خاص اجازت نہ ہو)۔
نشہ آور اشیاء: کسی بھی قسم کی ممنوعہ اشیاء (Drugs/Alcohol) کا استعمال یا پاس رکھنا یا سمگلنگ کرنا فوری اخراج کا باعث بنتا ہے۔
سیاسی سرگرمیاں: کسی بھی قسم کی سیاسی تحریک یا ایسی سرگرمیوں کا حصہ بننا جو یونیورسٹی کے وژن کے خلاف ہوں۔
خلاصہ: اگر آپ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں، دوران تعلیم 2.00 سے اوپر GPA رکھیں، کوئی نوکری نہ کریں اور یونیورسٹی کے ڈسپلن کی پابندی کریں، تو آپ کی اسکالرشپ محفوظ رہے گی۔ ان شاءاللہ